کاغذی کارروائی نامکمل‘نیمار فرنچ لیگ میں ڈیبیو نہ کرسکے

127

برازیلیا (جسارت نیوز)برازیلین اسٹار نیمار کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ہفتے کو فرنچ لیگ میں ڈیبیو نہیں کرپائے۔نیمار ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض گزشتہ دنوں پیرس سینٹ جرمین کلب کا حصہ بنے ہیں ٗان کا نیا کلب انٹرنیشنل ٹرانسفر سرٹیفکیٹ ( سی آئی ٹی ) حاصل نہیں پایا تھا جو جمعہ کو فرنچ لیگ میں جمع کرانا لازمی تھا ۔ دوسری جانب پیرس سینٹ جرمین کو نیمار کو مہنگے داموں خریدنے کا صلہ بھی ملنا شروع ہوگیا ٗٹیم میں آمد کے ابتدائی دن برازیلین اسٹار کے نام کی 10 ہزار سے زائد ٹی شرٹس فروخت ہوگئیں۔