پیٹرول.80 1، ڈیزل 2.50روپے فی لیٹر سستاکردیا گیا

389

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول ایک روپیہ80پیسے ڈیزل اڑھائی روپے فی لیٹر سستا کر دیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا دونوں کی قیمت 44روپے فی لیٹر ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول ایک روپیہ 80پیسے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ اب اس کی قیمت 71روپے 30پیسے کے
بجائے 69روپے 50پیسے فی لیٹر ہوگی، ڈیزل ڈھائی روپے کمی کے ساتھ اب 79روپے 90پیسے کے بجائے 77روپے 40پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12بجے سے 31اگست تک ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول میں 3روپے 67پیسے ڈیزل میں 5روپے 7پیسے فی لیٹر کمی ،مٹی کے تیل میں 13روپے اضافے ،لائٹ ڈیزل پر 10روپے 1پیسہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ وزیر اعظم سے مشاور ت اور رہنمائی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔