کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سابق صدر مملکت و سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ جنرل (ر) پرویزمشرف نے ایم کیو ایم سے اتحاد اور لیگی
دھڑوں کو متحد کرنے کیلیے رابطے تیزکردیے ہیں۔ذرائع کے مطا بق پرویز مشرف کے اہم ترین لیگی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع نے ان رابطوں کامقصدایم کیوایم کے دھڑوں کومتحدکرنااورمسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے خلاف آئندہ انتخابات میں ایک بڑاسیاسی اتحاد تشکیل دینا بتایا ہے تاہم فی الحال ایم کیوایم کی قیادت نے اس حوالے سے پرویزمشرف کوکوئی حتمی جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ قیادت کواس حوالے سے راضی کرنے کے لیے سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارااورعشرت العبادخان کے درمیان جلد ایک ملاقات بھی متوقع ہے جس میں سابق گورنراورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگرامورپراہم بات چیت کریں گے اورحکومت مخالف اتحادکے حوالے سے بھی کسی اہم پیش رفت کاامکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پرویزمشرف نے حکومت مخالف اتحادبنانے کے علاوہ پاکستان میں موجوداپنے پارٹی رہنماؤں کوہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کاآغازکریں اوراس مہم کے دوران ملک بھرکے عوام کوپارٹی کے منشورکے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔