اتحاد اُمت وقت کی ضرورت ہے

148

امریکا دجالی تہذیب کی طرح عالم اسلام پر ایک بار پھر حملہ آور ہے وہ عالم اسلام کو تقسیم در تقسیم کرنا چاہتا ہے، کبھی وہ شیعہ و سنی کے فساد کے ذریعے مسلمانوں کو لڑاتا رہا ہے، ہمیشہ نقصان مسلمانوں کا ہی ہوا ہے، اب امریکا کا نیا خطرناک منصوبہ عالم اسلام کے ممالک کو لڑانا ہے۔ قطر، ایران اور سعودی عرب کا بحران مسلم ممالک کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی ممالک اختلافات کو ختم کرکے اپنا فرض منصبی پورا کریں، خاص طور پر پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے وہ یہ کام بہتر طریقے سے کرسکتا ہے۔ اُمت مسلمہ ایک جسد خاکی ہے اس کا عملی ثبوت دیں۔
نصرت بشیر، پنجابی اسٹریٹ، صدیق وہاب روڈ، کراچی