آف اسپنر روی چندرن اشون نئی گیند کے ساتھ وکٹوں کی سنچری مکمل کر نے والے پہلے اسپنر بنے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کی دوسری اننگز میں مالندہ پشیا کمار کو بولڈ کر کے یہ سنگ میل اپنے 22 ویں ٹیسٹ کی28 ویں اننگ میں عبور کیا۔
روی چندرن اشون نے ابھی تک4049 گیندوں پر1972 رنزدیکر 19.52کی اوسط کے ساتھ101 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ انہوں نے جب پہلے یا دوسرے نمبر پر بولنگ کی تو 12 مرتبہ وہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ 4 مرتبہ وہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ وکٹ لئے ہیں۔66 رنز دیکر7 وکٹ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
روی چندرن اشون سے پہلے اننگ کی ابتدا میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے اسپنرآسڑیلیا کے ہگ ٹرمبل تھے جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں کی 25 اننگز میں اننگ کی شروعات کی تھی اور4291 گیندوں پر 1512 رنز دیکر 16.25 کی اوسط کے ساتھ93 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ8 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور3 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 65 رن زدیکر 8 وکٹ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
اس فہرست میں تیسرا مقام انگلینڈ کے بوبی پیل کا ہے، جنہوں نے 17 ٹیسٹ میچوں کی 31 اننگز میں اننگ کی شروعات کی تھی اور4361 گیندوں پر 1520 رنز دیکر 17.27 کی اوسط کے ساتھ88 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ وہ 4 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 31 رنز دیکر7 وکٹ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نئی گیند کے ساتھ چوتھے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اسپنر ہیں۔انہوں نے 18 ٹیسٹ میچوں کی 22 اننگزمیں اننگ کی شروعات کی تھی اور3406 گیندوں پر 1504 رنز دیکر 17.69 کی اوسط کے ساتھ85 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ وہ 9مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور4 مرتبہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ 63 رنز دیکر8 وکٹ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
انگلینڈ کے کولین بلائتھ نئی گیند کے ساتھ 5ویں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اسپنر ہیں۔انہوں نے 13 ٹیسٹ میچوں کی 24 اننگز میں اننگ کی شروعات کی تھی اور3241 گیندوں پر 1319 رنز دیکر 17.82کی اوسط کے ساتھ74 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ وہ8 مرتبہ ایک اننگ میں 5یا اس سے زیادہ اور4 مرتبہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔