ایٹمی معاہدے سے انحراف ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہو گی، حسن روحانی

404

تہران (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کیا تو یہ ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہو گی۔صدر روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا ہے کہ انہیں ‘عالمی سیاست میں نوواردوں’ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، اور ‘پرانے لوگوں’ پر زور دیا کہ وہ اس ایٹمی معاہدے کو ایک مثال کے طور پر دیکھیں کہ بین الاقوامی تعلقات کیسے نبھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘وہ لوگ جو ایٹمی معاہدے کو پھاڑ کر پھینکنا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنی سیاسی زندگی کو چیر پھاڑ رہے ہیں۔’انہوں نے امریکا پر الزام لگایا کہ وہ ناقابلِ اعتماد ساتھی ہے۔اسی دوران ایرانی حکام یورپی رہنماؤں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کا ساتھ نہ دیں۔ اتوار کو میڈیا نے وائٹ ہاؤ س کے حوالے سے بتایا کہ ایران معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے تاہم صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اس معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔