جھکوں گا نہیں ‘ سویلین بالادستی تسلیم کی جائے‘ نواز شریف

415

اسلام آباد( خبرایجنسیاں ) سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معلوم ہے میرے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے مگرجھکوں گا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سویلین بالادستی تسلیم کی جائے۔ اتوار کو پنجاب ہاؤس میں اسلام آباد اورراولپنڈی کے تاجروں اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا پاناما لیکس میں صرف میرے ہی خاندان کا نام تھا؟ احتساب کے نام پراستحصال کیا گیا‘عوام نے پاناما کیس کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، اربوں روپے لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے، آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، اداروں سے ٹکراؤکا حامی نہیں، سازش سے پردہ اٹھاؤں گا۔