صنعتی وتجارتی اداروں کوبہترین ماحولیاتی کارکردگی پر ایوارڈ دیے گئے

527

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل فورم انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت سال2016-17 ء میں بہترین ماحولیاتی کارکردگی ، انتظامات اور ماحولیاتی قومی معیار پر عمل درآمد کے حوالے سے 14ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس جانسلر جامعہ این ای ڈی سروش لودھی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا اشتیاق بیگ اور ریحان ہاشمی نے ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر جن اداروں کو انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ دیے گئے ان میں آاے سی ٹی ونڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، عارف حبیب کوموڈیٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، آرٹسٹک فیبرکس اینڈ گارمنٹس انڈسٹریز، ایشن فوڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، انڈس ونڈ انرجی، انڈس موٹرز، بحریہ ٹاؤن، بیسٹ وے سیمنٹ (چکوال)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(فاروقیہ)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(ہتار) ، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(کالار کہار)، ڈالڈا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈاؤلینس پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈی ایس موٹرز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، ایکو بیگس پاکستان، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لمیٹڈو دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔
، اینگرو پاورجین قادر پور لمیٹڈ(گوٹکی)، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (گوٹھ ماچی)، فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ، فیرز1888ملز لمیٹڈ، ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ، غنی انجینئرنگ سسٹم، گلیکسو اسمتھ کلائن (جامشورو فیکٹری) ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ، جاویداں کارپوریشن، کے الیکٹرک لمیٹڈ، کوٹ اددو پاور کمپنی لمیٹڈ(کیپکو) ، کے ایس بی پمپس کمپنی لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، مال پاکستان لمیٹڈ، مرک فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ، مونڈلیز انٹرنیشنل، مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، مستقیم ڈائنگ اینڈ پرنٹنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پیکیجز لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو)، فائزر پاکستان لمیٹڈ، فارم ایوو پرائیویٹ لمیٹڈ، پیرانی گروپ (سپر پاور)، قرشی انڈسٹریزپرائیویٹ لمیٹڈ، رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ، روٹس گارڈن اسکولز، روٹس انٹرنیشنل اسکولز پاکستان، روٹس ملینیم اسکولز پاکستان، سیکوریٹی پیپرز لمیٹڈ، شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ، صدیق سنز ٹیکسٹائل، سنجنٹا پاکستان، تارا گروپ پاکستان، تھل انجینئرنگ، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، یو سی ایچ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈشامل تھے۔ شجرکاری ایوارڈز پاکستان ٹوبیکو کمپنی،لوٹے پاکستان،فوجی فرٹلائزر ، ڈی ایم سی سینڑل اورفورسٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی دیے گئے جبکہ شہریار علی اور ثناء سیف کو گرین میڈ یا ایوارڈ دیا گیا۔