برطانیہ میں نظر آنے والی گلابی قوس قزح نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی انگلینڈ کے علاقے برسٹل ہاربراور ٹانٹن نظر آنے والی گلابی قوس قزح کو لوگوں نے کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جسے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ماہرین نے گلابی نظر آنے والے قوس قزح کو ‘فریب نظر’ سے تعبیر کیا ہے۔جن لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کیا انھوں نے بی بی سی پوائنٹ ویسٹ کے فیس بک صفحے پر اس قوس قزح بارے میں ‘حیرت انگیز’ اور ‘خوبصورت’ جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔
بی بی سی پر موسم کی خبریں پیش کرنے والے سیمون کنگ کا کہنا ہے کہ اس منظر کو کوئی مخصوص نام نہیں دیا گیا ہے۔ موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق نظر آنے والی قوس قزح ہوا میں موجود پانی کی بوندوں کے سبب سورج کی کرنوں کو مختلف رنگوں میں ظاہر کرتا ہے۔