زرمبادلہ کے ذخائر میں 27کروڑ 94لاکھ ڈالرز کمی

289

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائرمیں27کروڑ94لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق4اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زر مبادلہ کے ذخائر 20ارب37لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر29کروڑ94لاکھ ڈالرز کمی سے 14ارب39کروڑ88لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2لاکھ ڈالرز اضافے سے 5ارب60کروڑ49لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ۔