برلن: پاکستانی قونصلیٹ میں یوم آزادی کی تقریب‘ پاکستانیوں کی شرکت

458
برلن: پاکستانی قونصلیٹ کے تحت یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی شریک ہیں‘چھوٹی تصویر میں قونصل جنرل نمائندہ جسارت سے گفتگو کررہے ہیں

برلن( رپورٹ: مطیع اللہ) پاکستان قونصلر جنرل جوہر سلیم نے کہا کہ 70 واں یوم آزادی دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے افواج پاکستان کے شہداء کے نام کرتے ہیں شہدا کی قربانیوں کی بدولت پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان قونصلیٹ برلن کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر کیا۔ پاکستانی قونصل جنرل جوہر سلیم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جاری کامیاب جنگ کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے اورجلد ایک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن برلن کے اعجاز بٹ، جنرل سیکرٹری بشارت مرزا، پاکستان پیپلزپارٹی کے ظہور احمد، برلن زلمی کرکٹ ٹیم کے بانی وکپتان ساجد اورٹیم کے کھلاڑیوں اور سیکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔