2وفاقی وزیر اور 2وزارئے مملکت نے عہدے کاحلف اٹھا لیا 

346
اسلام آباد: صدر ممنون حسین نئے وفاقی وزرا سے حلف لے رہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) 2وفاقی وزرا اور 2وزارئے مملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب جمعرات کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزریراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ نے بطور وفاقی وزیر جبکہ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے وزیر مملکت کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی وسینیٹ اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔