ایران میں سیلاب نے تباہی مچادی 11افراد ہلاک‘ دیہات کا رابطہ منقطع

224
تہران: ایران میں سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی گاڑیاں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ہلال احمر تنظیم نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں مسلسل طوفانی بارش کے بعد اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلال احمر میں امدادی کارروائیوں کے سربراہ مرتضیٰ سلیمی نے ایک ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک جان سے ہاتھ دھونے والے 11 افراد میں 8 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے، 2 کا گْلستان اور ایک کا شمالی خراسان سے ہے۔ گْلستان میں سیلابی پانی میں گاڑی پھنس جانے کے سبب 3 افراد پر مشتمل کنبے میں سے 2 افراد لاپتا ہیں جب کہ تیسرے کی لاش مل گئی ہے۔ حالیہ سیلاب سے ایران کے 5 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں اور درجنوں دیہات ابھی تک بیرونی دنیا سے منقطع ہیں۔