کویت: العبدلی سیل کے12 اشتہاری گرفتار کرلیے گئے

300
کویت سٹی: العبدلی سیل کے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی تصاویر

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی سیکورٹی فورسز نے العبدلی نامی دہشت گرد سیل سے تعلق رکھنے والے 12 مطلوب افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ کویتی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ انہوں نے مقامی عدالت کے العبدلی سیل سے متعلق فیصلے پر عمل کی ہدایت کی تھی اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت اس دہشت گرد سیل سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں اور شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا گیا تھا کہ وہ سزا یافتہ افراد سے متعلق 112 پر کال یا قریب ترین پولیس اسٹیشن جا کر اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ العبدلی سیل میں کئی کویتی اور ایرانی شامل ہیں، جو ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے لیے جاسوسی کی پاداش میں مطلوب ہیں۔ اگست 2015ء میں کویت نے العبدلی سیل کے خلاف چھاپا مار کارروائی کی تھی، جس میں ان کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد قبضہ میں لیا گیا تھا۔