کور کمانڈر پشاور کا وادی راجگال کا دورہ

562

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وادی راجگال کا دورہ کیا، کور کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی، کور کمانڈر نے ہدایت کی کہ سرحدی مورچوں کو مضبوط بنایا جائے اور علاقے کو جلد کلیئر کرایا جائے۔

 ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وادی راجگال کا دورہ کیا، کور کمانڈر نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ کور کمانڈر پشاور نے ہدایت کی کہ علاقے کو جلد کلیئر کرایا جائے اور سرحدی مورچوں کو مضبوط بنایا جائے۔