یوم آزادی پاکستان سائیکلنگ چیمپیئن شپ لاہور بلیوز نے جیت لی

144
لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تحت منعقدہ جشن آزادی سائیکلنگ چیمپئن شپ کا فاتح محمد ارسلان مہمان خصوصی محمدعاشق سے ٹرافی لیتے ہوئے 

لاہور (جسارت نیوز )پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی سائیکلنگ چیمپیئن شپ لاہور بلیوز نے جیت لی جبکہ لاہور وائٹس نے دوسری اور لاہور کالج یونیورسٹی نے تیسری ٰپوزیشن اپنے نام کی۔ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یوم آزادی پاکستان سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے ویمنز ٹیم سپرنٹ ایونٹ میں لاہور بلیوز ٹیم نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 39.80 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ لاہور وائٹس ٹیم 2 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ لاہور کالج یونیورسٹی (ویمن) تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کے تمغہ کی حقدار قرار پائی۔ چیمپیئن شپ میں لاہور کاہنہ لاہور روڈ سائیکل ریس (برائز) کا ایونٹ ساہیوال کے محمد ارسلان نے جیت لیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 10 منٹ اور 20 سیکنڈ میں طے کیا۔ محمد علی نے دوسری جبکہ رضوان گلزار تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ مردوں میں سید عاقب شاہ نے گولڈ، محمد علی نے سلور جبکہ رضوان نے برانز میڈل جیتا۔ سائیکلنگ ویلیو ڈروم میں کیرن ریس کا ٹائٹل سید عاقب علی نے جیتا جبکہ نعمان علی نے دوسری اور رضوان گلریز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایلیمینشن ریس بھی سید عاقب علی کے نام رہی نعمان علی نے دوسری جبکہ رضوان گلریز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جشن آزادی ریس میں 100 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کامران امین جبکہ اختتام تقریب اولمپیئن سائیکلسٹ محمد عاشق تھے۔