وزیراعظم کا دورۂ کراچی

146

Edarti LOHوزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کراچی کا دورہ کرکے رینجرز کو اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دیا اور ان کی مزید مدد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کی اور کہاکہ اس سے امن کے قیام کے لیے چار سالہ محنت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے دورۂ کراچی میں کراچی کے لیے 25 ارب روپے کا اعلان ہوا ان کی متحدہ کے ارکان سے ملاقات ہوئی۔ گورنر کے ساتھ پریس کانفرنس کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوئی لیکن میئر کراچی کا کوئی ذکر نہیں۔ یہ 25 ارب روپے کس کے حوالے کیے جائیں گے۔ رینجرز کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت سے قبل اب تک کی کارکردگی کا کیا جائزہ لیا گیا۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے جب مسایئل پیدا ہوتے ہیں تو شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ سوال کیوں نہیں کیا کہ چار سالہ آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائمز کیوں بڑھ رہے ہیں۔ چار سالہ محنت کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ پہلے اس کا جائزہ تو لیا جائے کہ چار سال میں کیا ٹھوس اقدامات ہوئے ہیں۔ محض لندن والوں کے پاکستان والے بن جانے سے جرائم کم نہیں ہوسکتے۔