ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

361
رحیم یار خان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید شاہ احمد سول جج عمیر خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کررہے ہیں 

رحیم یارخان (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید شاہ احمد نے سول جج عمیر علی خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 8 ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے جیل کے لنگر خانہ‘ ہسپتال‘ فارمیسی سمیت مختلف بیرکوں کا دورہ کرتے ہوئے اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ذاتی مچلکوں پر رہائی پانے والے معمولی جرائم میں ملوث اسیران میں خان محمد‘ محمد امین‘ پہلوان‘ شکیل احمد‘ زبیر احمد‘ زوہیب‘ اکبر اور دلبر شامل ہیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سید محمد انجم‘ ڈپٹی سپرنٹندنٹ غلام محی الدین‘ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اسد کامران‘ صبح صادق‘ احمد نواز‘ علی ذوالقرنین ودیگر سٹاف موجود تھا۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید شاہ انجم جب ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو جیل پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔