جشن آزادی پر شہداء اور غازیوں کو نہیں بھولنا چاہیے،ائر چیف مارشل سہیل اما ن 

202
 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کے ساتھ فضائی مظاہرہ دیکھ رہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) پاک فضائیہ کے ائر شو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائر چیف مارشل سہیل اما ن نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کا راستہ واحد تعلیم ہے ،اللہ کا خاص کرم ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہوئی جس سے ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ،انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی جنگ میں 6500 سولجرز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اس بھی زیادہ معذور ہوگئے، ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور دہشت گردی کیخلاف ان معذور غازیوں کو بھی یاد رکھنا ہے ۔