پہلا نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل سوکر اکیڈمی نے جیت لیا

127
پہلا نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل سوکر اکیڈمی نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل سوکر فٹبال اکیڈمی نے فائنل میں ٹائٹل کے لیے فیورٹ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے حیر ت انگیز شکست دے کر پہلینیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔ نیا ناظم آ با د کے نئے خوبصورت فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے جانے والا فائل میچ میں شائقین فٹبال کی بڑی تعداد کی موجو دگی میں کھیل کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے دفاعی حکمت عملی کو اپنا یا اور گول کر نے کی محد ود کوششیں کیں جس کے نتیجے میں مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی لہذا فائنل میچ کو فیصلہ کن بنا نے کیلئے پنالٹی ککس کا سہارا اور دونوں ٹیموں کو 5-5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں نیشنل سوکر اکیڈمی 4-3 سے فتح حاصل کر کے ٹرافی کی حقدار بن گئی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر ریکارڈ 30 گول کر نے والی اور اپنے 4 اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کراچی یونائیٹڈ اکیڈمی لیاری نے اپنے کھیل سے شائقین فٹبال کو مایوس کیا۔ فائنل میچ میں وقفے کے دوران مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ساؤ تھ محمد رئیسی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرا یا گیا۔ پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کے کپتان عبداللہ اخلاص، جنید بنگش، اور شازیب کے لگا ئے نشانے درست سمیت میں گئے جبکہ محمود کا نشانہ خطا گیا دوسری جانب کے یو فٹبال اکیڈمی لیاری کی جانب سے مدثر،نبیل اور کپتان سراج نے گیند کو جال تک پہنچایا جبکہ نجیب اللہ اورعلی عامر گول کر نے میں ناکام رہے۔ تقریب تقسیم انعاما ت کے مہمان خصوصی سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم و صدارتی ایوارڈ یافتہ علی نواز بلو چ نے فاتح نیشنل سوکر کے کپتان عبیداللہ کو ونر ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ 30 ہزار روپے جبکہ سابق انٹر نیشنل فٹبالر آغا سعید نے رنر اپ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی لیاری کے کپتان سراج کوٹرافی و کیش ایوارڈ 20 ہزار روپے دیئے ۔ٹورنامنٹ کا ٹاپ اسکور مدثر (KUFA) ، بیسٹ گول کیپر جنید بنگش (NSFA) ، مین آف دی ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کے کپتان عبید اللہ کو 5-5 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ مہمانا ن گرامی و آرگنا ئز و دیگر آفیشلز کو خوبصو رت یا د گار شلیڈ اور روایتی سندھی اجر ک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔ تقریب میں سابق انٹر نیشنل فٹبالرمحسن شاہ، محمد سلیم پٹنی، جاوید عرب، کوچ KE فٹبال ٹیم حسن بلوچ، انٹر نیشنل فٹبالر فاروق شاہ،مارکیٹنگ ہیڈ نیا ناظم آباد احمر علی رضوی، گراؤنڈ انچارج خالد یا سین،کوچ KU ارشد جمال، فٹبال آرگنائزر سعید بلوچ، ساجد رند،آفیشل DFA سینٹرل وسیم احمد، محمد شمیم ، ظفر بیگ (AKG) ،میڈیا کوآرڈینٹر محمد نظام، نیا ناظم آباد فٹبال اکیڈمی کے ہونہار کھلاڑی و دیگر بھی موجو د تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی علی نواز بلو چ نے انڈر 19 کی سطح پر اکیڈمیز کا شاندار کا میاب ایونٹ کے انعقا د پر چیئر مین عارف حبیب گروپ عارف حبیب ، سی ای او صمد حبیب، CFO سید محمد طلحہ، مارکیٹنگ ہیڈ احمر علی رضوی، FCO عمران حق ، گراؤنڈ انچارج خالد یاسین اور خصوصاً آگنارئزنگ سیکریٹری و سابق انٹر نیشنل فٹبالر سید ناصر اسمایل کو مبارکباد دی اور کہا کہ اکیڈمیز کی سطح پر مقابلوں سے فٹبال کھیل کو فروغ ملے گا اور نوجوا ن کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بہترین مواقع میسر آئینگے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری ناصر اسماعیل نے آخر میں چیئر مین عارف حبیب ، CEO صمد حبیب کو ٹورنامنٹ کی اجازت دینے اور ٹورنامنٹ کو آرگنائز کر نے میں مکمل سپورٹ پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مستقل بنیاد پر نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں انٹر یونیورسٹی ، انٹر کالجیٹ اور انٹر اسکولز آرگنائز کریں گے ۔ اس موقع پرا نھوں نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں اور دیگر آفیشل کا بھی تعاون کر نے ، الیکٹراونک و پرنٹ میڈیا کا بھی شکر یہ ادا کیا۔میچز کو ریفری نصیر الدین، عبدالکریم اور عبدالمالک اور نے سپر وائز کیا جبکہ فورتھ آفیشل جاوید اور میچ کمشنر محمد آصف تھے۔
کراچی :۔ پہلا نیا ناظم آبا د انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کامہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو