سعودی عرب میں 90 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

159
ریاض: سعودی اہل کار اسمگلنگ کی کوشش میں پکڑی جانے والی منشیات میڈیا کو دکھا رہے ہیں

ریاض ؍ ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی سیکورٹی فورسز اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے مشترکہ کارروائیوں میں نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی 90 لاکھ گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سیکورٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات کے اسمگلرز نے نشہ آور لاکھوں گولیاں اسمگل کرکے سعودی عرب لانے کی 2 مرتبہ کوشش کی تھی لیکن دونوں ملکوں کے حکام نے مشترکہ کارروائیوں اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے ذریعے ان دونوں کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایمفیٹامائن کی 60 لاکھ گولیاں برآمد کر لی ہیں اور 2 شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایک اور مشترکہ کارروائی میں 30 لاکھ ایمفیٹامائن گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور انھیں سعودی مملکت کی حدود میں پکڑ لیا ہے ۔دونوں ممالک میں اسمگلنگ کی اس کارروائی کے الزام میں ایک سعودی شہری اور 10 شامیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔