وفاقی کابینہ کی نصف سنچری 

176

Edarti LOHایک غریب ملک میں عبوری کابینہ کی تشکیل ہی مکمل نہیں ہورہی ہے۔ ایک دن کابینہ حلف اٹھاتی ہے اسے بظاہر 45 روز کے لیے حلف اٹھانا تھا لیکن کچھ وزرا نے حلف نہیں اٹھایا پھر جب ناراضگی دور کی گئی تو دو چار اور آئے کہ اب مزید 5 آگئے 53 تک تعداد پہنچ گئی۔ ممکن ہے 45 روز میں یہ نصف سنچری سے آگے پہنچنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ حکومت چلانا ان کے بس کا کام بھی نہیں تھا یقیناً یہ لوگ بھی کام نہیں چلا سکیں گے اور مزید وزرا لانے پڑیں گے۔ ان کے ہوتے ہوئے لاہور، کوئٹہ اور اب کوئٹہ اور پنجگور میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہوگئے۔ یعنی دو تین وزیر داخلہ ہونے چاۂیں۔ بھارت کی شرارتوں کی روشنی میں چار وزرائے خارجہ اور دو وزرائے دفاع ہونے چاہئیں جب تک یہ تعداد مکمل ہوگی 45 دن گزر جائیں گے۔ لیکن یہ بات بھی طے نہیں ہوئی ہے صرف ظاہری طور پر 45 دن کی تکرار ہورہی ہے۔ حالات اس سے آگے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ووٹ جمہوریت اور عوام کی دہائی دینے والوں کو اتنی بڑی کابینہ زیب نہیں دیتی۔