مالی: اقوام متحدہ کی امن فوج کی چھاؤنی پر حملہ‘ 9 ہلاک

127
بماکو: مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی چھاؤنی پر حملے کے بعد لاشیں منتقل کی جا رہی ہیں
بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات گئے پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں میں امن فوج کا ایک اہلکار، ایک ٹھیکیدار اور مالی کے 7 محافظ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹمبکٹو کے قریب قائم اس فوجی چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 6 تھی۔ اس سے قبل کیے جانے والے ایک اور حملے میں امن فوج میں شامل ٹوگو اور مالی کا ایک ایک فوجی مارا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔