نائیجیریا میں دوہرا خودکش حملہ‘ 28 افراد ہلاک

212
ابوجا: نائیجیریا میں خودکش حملوں کے دوران زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ دوہرا خودکش حملہ منگل کے روز شمال مشرقی شہر میدوگوری کے قریب ایک مارکیٹ میں کیا گیا۔ اس حملے میں 2 بم باروں نے ایک مہاجر کیمپ کے داخلی راستے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں 82 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق 45 افراد شدید زخمی ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے کیا۔ واضح رہے کہ اس تنظیم کے مختلف حملوں میں جون سے اب تک دیگر 143 افراد مارے جاچکے ہیں۔