پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام اسٹیل ٹاؤن میں یوم آزادی کی پروقار تقریب 

274
پرنسپل ایگزیکٹو آفیسرپاکستان اسٹیل(ریٹائرڈ) شمسی حسن پرچم کشائی کر رہے ہیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل میں ملک کا 70 واںیومِ آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان اسٹیل کے پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) شمسی حسن نے اسٹیل ٹاؤن میں واقع پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرول بورڈ ،قائداعظم کرکٹ پارک میں پرچم کشائی سے تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اے پی ای او نصرت اسلام بٹ ، اے سی ایف او، محمد عارف شیخ ، ایکٹنگ جی ایم(سیکورٹی) غلام رضا راجپر، صدر پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرول بورڈریاض حسین منگی، سیکرٹری (اسپورٹس کنٹرول بورڈ ) عبدالسمیع میمن کے علاوہ پاکستان اسٹیل کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر پاکستان اسٹیل اور اسٹیل ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں کرکٹ، ہاکی اور رَسہ کشی کے مقابلوں میں پاکستان اسٹیل کی ٹیموں نے فتح حاصل کی جبکہ اسٹیل ٹاؤن کی ٹیم نے فٹ بال کا میچ 1-0سے جیتا ۔ پاکستان اسٹیل کے اے پی ای او نصرت السلام بٹ اور اے سی ایف او محمد عارف شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سیکرٹری (اسپورٹس کنٹرول بورڈ) عبدالسمیع میمن نے یوم آزادی کی تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپورٹس آفیسر سمیع اللہ نیازی اور پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے حُسنِ انتظام کو بھی سراہا۔