پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ‘ 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

276
پاکستان اسٹاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے ایک روز بعد ہی مندی کے بادل چھٹ گئے اورکاروبار کے دوران انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحا ل ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تیزی سے تنزلی کی جانب جانے والی مارکیٹ یو ٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن ہو گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کار جحان رہا اوراسٹیل،بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43900، 44000 اور 44100 پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کر گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے دوبارہ مارکیٹ میں خریداری شروع کر دی ہے جبکہ مستقبل کے سودوں سے بھی مارکیٹ مثبت زون میں دیکھی جا رہی ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں287.51پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے100انڈیکس 43899.45پوائنٹس سے بڑھ کر 44186.96پوائنٹس پر جا پہنچاا اسی طرح153.60پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 22774.14پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31110.68پوائنٹس سے بڑھ کر 31247.69پوائنٹس ہو گیا۔ تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں40ارب24کروڑ39لاکھ 27ہزار321روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب38ارب 30کروڑ50لاکھ 67ہزار586روپے سے بڑھ کر 91کھرب78ارب 54کروڑ89لاکھ 94ہزار 907روپے ہو گیا ۔بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں10ارب روپے مالیت کے 18کروڑ72لاکھ 49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 9ارب روپے مالیت کے 19کروڑ13لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 217کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،145میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈ نائن 1کروڑ77لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 1کروڑ16لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ85لاکھ ،بینک آف پنجاب 75لاکھ اور دیوان موٹرز 71لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فلپ مور س پاک کے بھاؤ میں 66.06روپے اور ہینو پاک موٹرز کے بھاؤ میں52.49روپے کا اضافہ جبکہ صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں82.28روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ میں 80روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔