سیکریٹری خارجہ کی اشرف غنی سے ملاقات‘ امریکا کی نئی افغان پالیسی پر تبادلہ خیال

238
کابل: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور نائب افغان وزیرخارجہ حکمت خلیل مذاکرات میں شریک ہیں

ا سلام آباد (خبر ایجنسیاں )سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پرافغانستان کے دارالحکومت کابل کا ایک روزہ دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں امریکا کی نئی افغان پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے منگل کواپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر کابل کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور بھی کابل میں ہوا ۔ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے کی مذاکرات میں باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال ان کی بہتری اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تہمینہ جنجوعہ نے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد محقق اور خاتون اول لالہ غنی سے بھی ملاقات کی۔