شامی مزاحمت کاروں نے لڑاکا طیارہ مارگرایا ‘پائلٹ گرفتار

125
دمشق: شامی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مار گرایا جانے والا لڑاکا طیارہ‘ چھوٹی تصویر زمین پر گرے ملبے کی ہے
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی مزاحمت کاروں نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کا ایک لڑاکا جیٹ اُردن کی سرحد کے نزدیک صحرائی علاقے میں مار گرایا ہے اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اسود الشرقیہ کے ترجمان سعد الحاج نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ باغیوں نے صوبے السویدہ کے مشرقی علاقے میں شامی فوج کے روسی ساختہ مِگ کو طیارہ شکن توپ کے ذریعے مار گرایا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ طیارے کے گرفتار پائلٹ سے تفتیش کی جارہی ہے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پائلٹ زخمی ہوا ہے یا بالکل سلامت ہے ۔شامی فوج نے فوری طور پر اپنے طیارے کی تباہی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔