یوئیفامینز پلیئر ایوارڈ‘ میسی‘ رونالڈو‘ لوئیگی‘ بوفن فہرست میں شامل

304

لندن (جسارت نیوز) لائنل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گائن لوئیگی بوفن کو یوئیفا مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ 80 کوچز اور 55 صحافیوں پر مشتمل جیوری نے اسٹار ایوارڈکے لیے اٹلی اور یووینٹس کے گول کیپر بوفن، ارجنٹائن اور بارسلونا کے اسٹرائیکر میسی اور پرتگال اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو کا چناؤ کیا، میسی اور رونالڈو اس سے قبل 2، 2 مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، گزشتہ برس یہ ایوارڈ رونالڈو کے نام رہا تھا۔ یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 اگست کو مناکو میں چیمپئنز لیگ گروپ مرحلے کے دوران فاتح کھلاڑی کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔