سندھ نیشنل پارٹی کے تحت کینٹ اسٹیشن تا اسمبلی ’تحفظ سندھ ریلی

208
سندھ نیشنل پارٹی کے کارکنا ن سندھ اسمبلی کے قریب اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنادیے بیٹھے ہیں(فوٹو: جسارت)

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل پارٹی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے بنگالیوں و دیگر غیر مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی کینٹ اسٹیشن سے سندھ اسمبلی تک’’ تحفظ سندھ ریلی ‘‘ نکالی گئی، ریلی کی قیادت پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو کر رہے تھے۔ریلی کینٹ اسٹیشن سے شروع ہوکر کراچی پریس کلب پھر سندھ اسمبلی پہنچی جہاں شرکا نے دھرنا دیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر بھنبھرو نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنگالیوں، برمیوں، بہاریوں سمیت دیگر غیر مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والا فیصلہ سندھ دشمنی ہے، سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ سندھیوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے دیا ہے لیکن سندھ حکومت انہیں حقوق دینے کے بجائے سندھیوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، سندھ میں موجود 30 لاکھ غیر مقامی لوگوں کی وجہ سے سندھی عوام کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ریلی سے مرکزی رہنماؤں رمضان بلیدی، ڈاکٹر اصغر ڈاہری، سائیں بخش بنگلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔