آرمی چیف جنرل باجوہ سے پولینڈ کے فوجی سربراہ کی ملاقات

347
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل باجوہ سے جارجین سفیر ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر وویچ گرانوشی نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پولش کمانڈر نے جنرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ بریگیڈیئر وویچ گرانوشی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ ملاقات کے دوران دفاع، تربیت، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے جبکہ متعلقہ حکام نے پولش وفد کو پاک فوج کے آپریشنل، تربیتی سمیت دیگر سرگرمیوں پر بریفنگ دی، جس پر ان کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بریگیڈیئر گرانوشی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے کردار کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ پاک فوج دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔