چاقو حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے‘ فنش پولیس

234
ماسکو: روس کے شہر سورگوٹ میں چاقو حملہ کرنے والے کی لاش سڑک پر پڑی ہوئی ہے

ہلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک) فن لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز کئی افراد پر چاقو سے وار کرنے والا شخص ایک 18 برس کا مراکشی لڑکا ہے۔ ان حملوں کی تفتیش اب دہشت گردانہ کارروائیوں کے تناظر میں کی جارہی ہے۔ فن لینڈ کے شہر ٹرکو میں جمعہ کے روز چاقو سے کیے گئے حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اب ان حملوں کی تحقیقات دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر کی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز فنش پولیس نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا تھا کہ اس تناظر میں ایک مشتبہ شخص کی ٹانگ پر فائر کیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیاہے۔



پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دہشت گردی کے ارادے سے کیے گئے تھے۔ ٹرکو کی پولیس کے مطابق حملہ آور ایک 18 سالہ مراکشی لڑکا ہے، جو 2016ء میں فن لینڈ آیا تھا اور اس کی پناہ کی درخواست پر عمل ا بھی جاری تھا۔ مبینہ حملہ آور فی الحال ٹانگ پر گولی لگنے کے سبب اسپتال میں داخل ہے اور اس کا علاج ہو رہا ہے۔ پولیس نے جمعہ کی رات ٹرکو کے ایک اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کے 4 مزید مراکشی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ایک پانچویں شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ فن لینڈ سے باہر ہے۔