اینڈرسن ٹیسٹ میں 500 وکٹوں کے قریب

314

برمنگھم (جسارت نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 8وکٹیں درکار ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے پلیئر بن جائیں گے۔ جیمز اینڈرسن اب تک 127 ٹیسٹ میچوں میں 492 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے مرلی دھرن کے پاس ہے۔ وہ 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔



آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔