بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

265
دمبولا: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور شیکھر دھون سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد شائقین سے دادوصول کرتے ہوئے 

دمبولا(جسارت نیوز) سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے میزبان سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر 5ون ڈٰے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ شیکھر دھون 132رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔ ویرات کوہلی 82رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔راجیش پٹیل نے 3جبکہ جے جے بومراہ ‘یوزیندرا سنگھ اور جاؤدیھ نے 2‘2کھلاڑی آؤٹ کیے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.2اوور میں 216رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیروشن ڈکویلا 64رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے گوناتھیلکا اور کوسل مینڈس بلترتیب 35‘36رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔



اپل تھرنگا بھی کوئی کارکردگی نہ دکھاسکے اور 13رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میتھیوز 36رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پوری ٹیم 216رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں بھارت نے 28.5اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کرکے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ۔ شیکھر دھون 132رنز کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔