سرعبدالوحید انڈر 16انٹر ہاکی لیگ‘ وہاب شیخ کی ہیٹ ٹرک

154
کراچی : سر عبدالرحمن انڈر16انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے دوسرے روز ڈسٹرکٹ سینٹرل اورڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کا منظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سرعبدالوحیدسکس اے سائیڈ انڈر 16انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کورنگی کو2 کے مقابلے میں14گول سے جبکہ اسی پول کے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈسٹرکٹ ملیر کو ایک کے مقابلے میں 15گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل کی خاص بات ڈسٹرکٹ سینٹرل کے وہاب شیخ کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی۔ وہاب شیخ نے مجموعی طور پر چار گول اسکور کئے۔



ڈسٹرکٹ سینٹرل کا مقابلہ فائنل میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ٹیم سے ہوگا جس نے اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کو شکست دی تھی۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کی آسٹروٹرف پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں حبیب پبلک اسکول کے ہاکی کوچ مرحوم سرعبدالوحید خان کے صاحبزادے معراج احمد اور منہاج احمد مہمان خصوصی تھے۔ ان کا ٹیموں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی کو کے ایچ اے کی جانب سے یادگار سوونیئر پیش کیا گیا۔