اللہ کے سوا کسی اور کی حاکمیت قبول نہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی

418
جماعت اسلامی لانڈھی غربی زون کے تحت منعقدہ اجتماع کارکنان سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ بن رضی،امیر زون محمد شفیق،نائب امیر حسیب احمد خان اور سیکرٹری مرزا نعمان بیگ خطاب کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا میں حاکمیت صرف اللہ ہی کی ہے۔ کسی اور کی حاکمیت قبول نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں کراچی کے عوام میں سیاسی بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ فاشسٹ تنظیم نے گزشتہ 30 برسوں میں کراچی کی عوام کو قتل وغارت ، لوٹ مار اور غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی نے قربانیاں دے کر شہر کراچی میں اپنے وجود کو منوایا ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے جماعت اسلامی لانڈھی غربی زون کے تحت مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل پر اجتماع کارکنان سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔



اس موقع پر نائب امیر ضلع سلطان احمد نجمی، امیر زون محمد شفیق، نائب امیر حسیب احمد خان، سیکرٹری مرزا نعمان بیگ اور ناظم حلقہ جات نے بھی خطاب کیا۔ اسامہ بن رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی امانت اور دیانت کی پہچان ہے۔ الخدمت کا ماڈل پوری دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے۔ کارکنان کی جدوجہد کے نتیجے میں ہماری دعوتی تحریک مستحکم ہورہی ہے اور انگریزوں کا مسلط کردہ نظام ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں۔ ایسے میں اسلامی تحریک کے کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دعوت کے پیغام کو لے کر نکلیں اور گھر گھر جاکر دین کی دعوت دیں۔