اٹلی کے سیاحتی جزیریازکیا میں زلزلہ‘ 2 افراد ہلاک

213
روم: اٹلی کے جزیرے ازکیا میں زلزلے کے بعد امدادی کارکن ملبے میں زخمیوں کو تلاش کر رہے ہیں

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اطالوی جزیرے اِزکیا پر آنے والے زلزلے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شہری تحفظ کے محکمے نے بتایا ہے کہ ایک چرچ کی جزوی طور پر منہدم ہو جانے والی عمارت کی زد میں آ کر ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ دوسری خاتون اپنے ہی گھر کے ملبے تلے دب جانے کے باعث ماری گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 4.3 شدت کے اس زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے۔ اِزکیا کا علاقہ سیاحوں میں بہت مشہور ہے۔ گزشتہ برس 4 اگست کو وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے میں 299 افراد مارے گئے تھے۔