امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورۂ عراق کے بعد اُردن پہنچ گئے

189
بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی امریکی وزیردفاع جیمز میٹس سے ملاقات کر رہے ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے ایک غیر اعلانیہ دورے پر اچانک عراق پہنچے۔ میٹس کے بقول انہوں نے بغداد حکومت کو داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں امریکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی وزیر دفاع نے اس دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں جیمز میٹس اُردن کے دارالحکومت عمان پہنچے جس کے بعد وہ ترکی اور یوکرائن بھی جائیں گے۔