امریکا: ریل گاڑیوں میں تصادم سے 42مسافر زخمی

186
امریکا کی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں‘ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

ہیرسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی ریاست پنسلوینیا میں دو ریل گاڑیوں میں تصادم کے باعث 42 مسافر زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے علاقے بالائی ڈربے میں 69 اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔