پورٹ آف ا سپین (جسارت نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز نے سینٹ لوشیا اسٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی واریرز کی پلے آف مرحلے میں پہنچنے کی امید بھی باقی رہ گئی، اسٹارز کو متواتر7ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سہیل تنویر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سی پی ایل کے 21 ویں میچ میں سینٹ لوشیا اسٹارز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقسان پر 100 رنز بنا سکی، جسی رائیڈر 29، ڈیرن سیمی 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شین واٹسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، راشد خان اور ایمرٹ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں امیزن واریرز نے مطلوبہ ہدف با آسانی 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔، جیسن محمد 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سہیل تنویر 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔