ہلمند میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ‘2افغان فوجیوں سمیت 5ہلاک

198
ہلمند: افغان اہلکار خود کش حملے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کررہے ہیں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے ہلمند میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2افغان فوجیوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے ۔صوبائی ترجمان عمر زواک نے بتایا اس حملے کا ہدف ایک فوجی قافلہ تھا اور مرنے والوں میں دو خواتین، ایک لڑکی اور افغان فوج کے 2اہلکار شامل ہیں۔ ترجمان کے بقول زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں اور ان میں سے بھی کئی کی حالت نازک ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے 3 فوجی گاڑیوں کے تباہ اور متعدد فوجیوں کے ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔