ڈربی (جسارت نیوز) شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگز اور کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری کی بدولت ہیمپشائر کی ٹیم نیٹ ویسٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، ہیمپشائر نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری ا سکور کی، آفریدی نے 43 گیندوں پر 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 148 رنزپر ڈھیر ہو گئی، آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ڈربی میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں ہیمشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 249 رنز بنائے،
آفریدی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا اور کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی، آفریدی 101 رنز بنا کر ٹاپ ا سکورر رہے، جیمز ونس 55 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، میٹ نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاسل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کاٹن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیام ڈاسن اور کائل ایبٹ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔