لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید کاظم رضاشمسی نے حلقہ این اے 120میں سرکاری مشینری کا استعمال نہ روکنے پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31اگست کو جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے عوامی تحریک کے امیدواراشتیاق چودھری کی جانب سے مؤقف اختیارکیاگیا کہ میئر لاہور سمیت لیگی رہنما پابندی کے باوجود حلقے میں ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120لاہور میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواستوں پرپولنگ ا سٹیشن کے اندر اور باہرفوج کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے اور فوجی دستے کی تعیناتی کرنے کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا ہے۔