نیلسن پینٹ نے’ آباد انٹرنیشنل ایکسپو2017 ‘میں شرکت کی 

146
چیئرمین نیلسن پینٹس محمد طارق ، ایم ڈی سٹی ڈویلپرز شاہد نبی ملک کو آباد کی یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈویلپرز پاکستان کے تحت’ آباد انٹرنیشنل ایکسپو2017 ‘کا انعقاد کیا گیا۔نیلسن پینٹ کی ٹیم نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس تین روزہ عالمی نمائش میں شرکت کی او ر ملکی ترقی میں آباد کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر نیلسن پینٹس کے چیئر مین محمد طارق نے نیلسن پینٹس کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیلسن پینٹس ملک میں ایسے رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں معاون بننا چاہتا ہے جو محنت کش شہریوں کی قوتِ خرید میں ہوں۔ نیلسن پینٹس کے منیجر مارکیٹنگ عمران شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیلسن پینٹس کے لیے صارفین کا اطمینان ہی اصل کامیابی ہے یہی وجہ ہے کہ نیلسن پینٹس نے کبھی بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔



ہم عوام الناس کی خوشیوں کے متمنی ہیں اور ہم ملکی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات و سرگرمیوں میں پیش پیش رہیں گے۔نیلسن پینٹس کا اسٹال عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور نیلسن کی نت نئی مصنوعات کوبلڈرز نے بیحد سراہا۔