سوئٹزرلینڈ میں پہاڑی تودا گرنے سے 8 افراد لاپتا

196
برن: سوئٹزرلینڈ میں پہاڑی تودا گرنے کے بعد قصبے میں ہر طرف مٹی اور پتھر بکھرے ہوئے ہیں‘ کھوجی کتوں کی مدد سے لاپتا افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے 

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں پہاڑی تودا گرنے کے ایک واقعے میں کم از کم 8 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ لاپتا افراد میں جرمن اور آسٹریا کے شہری بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اٹلی کی سرحد کے قریب گراؤبنڈن کی پہاڑیوں میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ شدید بارش کی وجہ سے رونما ہوا۔ اس پورے علاقے میں آباد سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔