سویٹزرلینڈ میں دنیا کی پہلی 5 سٹار مسجدکی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
یورپ میں مسلمانوں کی اکثریت کے حامل ملکوں میں شامل سویٹزرلینڈ نے دنیا کی لگژری ترین مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ پانچ منزلہ عمارت میں گراؤنڈ فلور کو مرد اور پہلی منزل کو خواتین نمازیوں کے لیے مختص کیا جائیگا اس مسجد میں روایتی مسجد کی مفاہمت کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد کے حامل دیگر حصے بھی تعمیر کیے جائیں گے جس میں دوسری منزل کو کلاس روم کیلئے مختص کیا جائے گا جبکہ تیسری منزل پر فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول اور باتھ روم بنائے جائیں گے۔چوتھی اور پانچویں منزل کو سرمایہ کاری کیلئے خالی چھوڑا گیا ہے۔
فری بورگ ماسکس ایسوسی ایشن کی جانب سے تعمیر کی جانے والی اس مسجد پر 8 ملین سوئس فرانک کے اخراجات آئیں گے۔