بلاو ل نے نوازشریف اورکپتان کودائیں بازوکاسیاستدان قراردیدیا

284
فتح جنگ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری جلسے سے خطاب کررہے ہیں

فتح جنگ (این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زر داری نے سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دائیں بازو کے سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ لوگ صرف کرسی کی سیاست کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت محدود کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں لیکن ن لیگی حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، 4 سال کوئی وزیر خارجہ نہیں بنایا اور اب جو وزیر خارجہ بنایا ہے وہ جی ٹی روڈ پر پوچھ رہا ہے کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا؟۔ بلاول نے کہا کہ حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، پاکستان پر کوئی اعتماد نہیں کر رہا، کون اس کا ذمے دار ہے؟۔



دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا ۔ ہم پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگ رہاہے، لگتاہے پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہوگیاہے۔بلاول زر داری نے کہاکہ میاں صاحب اور خان صاحب میں اہلیت ہے نہ صلاحیت،عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ خیبر پختون خوا کی حالت دیکھ کر آیا ہوں انکی تبدیلی کے دعوے جھوٹے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پشاور میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں اوروہ پشاور میں تقریر کر رہے ہیں جبکہ جب لوگوں کو خان صاحب کی ضرورت پڑتی ہے وہ پہاڑ پر چڑھ جاتے ہیں۔