ٹنڈو الہیار(جسارت نیوز) میرپور خاص ریجن نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ والی بال ایونٹ اپنے نام کرلیا، فائنل میں ٹنڈو الہیار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایس ایس ٹی پبلک اسکول میں کھیلے گئے گئے ایونٹ میں ریجن ،ا ضلاع اور اسکول کی ٹیموں نے شرکت کی جس کے بیسٹ آف فائیو سیٹ پر مشتمل فائنل میں میرپور خٓص ریجن نے مدمقابل ضلع ٹندو الہیار کی ٹیم کو باآسانی 3-1 سے شکست دی ، ایس ایس ٹی پبلک اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں فوکل پرسن سید محمد ندیم اور ڈی پی ای شریف خانزادہ نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔