جو روٹ نے ابراہم ڈی ویلیرز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

214

Parvez-Qaiserسید پرویز قیصر
ویسٹ انڈیز کے خلاف لیڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے 98 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے59 رنز بنائے جس کے بعد وہ لگاتار 12 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے بڑی اننگز کھیلنے کا ابرہیم ڈی ویلیرس کا عالمی ریکارڈ برابر کر نے میں کامیاب ہوئے۔ جنوبی افریقی بلے باز نے2012 اور 2014 کے درمیان ایسا کیا تھا۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جو روٹ نے اس عالمی ریکارڈ کے شروعات بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں اکتوبر2016 میں پہلی اننگ میں122 گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے56 رنز بناکر کی تھی۔
بھارت کے خلافبھارت میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹمیچوں کی سریز میں جو روٹ نے تمام ٹیسٹ میچوں میں کم از کم ایک اننگ میں50 سے زیادہ رنز بنائے۔راجکوٹ میں پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے180 گیندوں پر11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے124 رنز بنانے کے بعدوشاکھا پٹنم میں دوسرے ٹیسٹکی پہلی اننگ میں98 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے53 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
موہالی میں ہوئے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اس بلے باز نے179 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے78 رنز بنائے تھے۔چوتھے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے دوسری اننگ میں 50 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ ممبئی میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں وہ112 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے77 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ چنئی میں کھیلے گئے5ویں اور آخری ٹیسٹ میں جو روٹ نے انگلینڈ کی دوسری اننگ میں144 گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے88 رنز بنائے ۔جنوبی افریقا کے خلاف اپنے گھر پر ہوئی سریز میں لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ میں234 گیندوں پر27 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے190 رنز بنائے جوانگلینڈ کیلئے کپتان کے حیشیت سے پہلے ٹیسٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔ اس سریز میں انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں جوناٹنگھم میں کھیلا گیا149 گیندوں پر11چوکوں اورایک چھکے کی مدد78 رنز بنائے ۔اوول میں تیسرے ٹیسٹ میں جو روٹ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں 94 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے50 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔مانچسٹر میں ہوئے چوتھے ٹیسٹمیں جو روٹ نے پہلی اننگ میں تو نصف سنچری بنالی مگر دوسری اننگ میں صرف ایک رن کی کمی سے ایسا نہیں کر پائے۔ پہلی اننگ میں انہوں نے101 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے52 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگ میں وہ106 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے49 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ایجبسٹن،برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے189 گیندوں پر22 چوکوں کے مدد سے136 رنز بنائے تھے۔