کوئٹہ: آپریشن ردالفساد میں متعدد افراد گرفتار، اسلحہ، بارود برآمد

329
سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پکڑا گیا گیا اسلحہ میڈیا کو دکھایا جارہا ہے

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، متعدد مشتبہ افراد گرفتار۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر گزشتہ 4 دنوں کے دوران کارروائیاں کی گئیں۔ سومنی، کلیری ڈھل، ڈیرہ بگٹی اور دشت کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے دیسی ساختہ بم، دھماکا خیز مواد، دستی بم، راکٹ گولے اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔